ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

4 گھنٹے سے زیادہ سمارٹ فونز کا استعمال ذہنی صحت کیخلاف خطرناک

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)ماہرین نے کہا ہیکہ سمارٹ فون کا چار گھنٹوں سے زیادہ کا استعمال نوجوانوں کو ذہنی صحت کے مسائل میں مبتلا کرنے کے خطرات رکھتا ہے۔ماہرین کی جانب سے تحقیق میں 2017 سے 2020 کے درمیان 50 ہزار کے قریب افراد سے دو طویل سوالنامے پُر کروائے گئے، ایک سوالنامے میں ان افراد سے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے متعلق پوچھا گیا جبکہ دوسرے میں ان لوگوں نے اپنے سمارٹ فون استعمال کے دورانیے کے متعلق بتایا۔

محققین نے سوالناموں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے سمارٹ فون کے استعمال اور صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا، تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو روزانہ ایک سے دو گھنٹے کے درمیان فون استعمال کرتے تھے ان میں ڈپریشن، خود کشی کے خیالات، نیند کے مسائل، ذہنی دباؤ اور شراب نوشی کی لت کے خطرات فون بالکل استعمال نہ کرنے والے افراد کی نسبت کم تھے۔

البتہ وہ افراد جو چار گھنٹے سے زیادہ وقت اپنے فون پر صرف کرتے تھے ان میں اِن ذہنی صحت کے مسائل اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کی شرح اعتدال کے ساتھ ڈیوائس استعمال کرنے والوں کے مقابلوں میں 22 فیصد تک زیادہ تھی۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ نوجوان جو دو گھنٹے سے کم وقت سوشل میڈیا پر صرف کرتے تھے ان میں ذہنی دباؤ کے خطرات 30 فیصد، نیند کے مسائل 27 فیصد، ڈپریشن کے امکانات 38 فیصد، خود کشی کے خیالات 43 فیصد اور شراب نوشی لت کے امکانات 47 فیصد تک کم تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…