جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر لیب اٹینڈنٹ نے مریض کی ای سی جی کر ڈالی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر لیب اٹینڈنٹ نے مریض کی ای سی جی کر ڈالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور سے ایک شخص کی انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لیب اٹینڈنٹ کو یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر ایک مریض پر الیکٹرو کارڈیوگرام (ECG) اسکین کرتے دیکھا گیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لیب اٹینڈنٹ ای سی جی کا طریقہ کار سیکھنے کیلئے یوٹیوب کے ٹیوٹوریل دیکھ رہا تھا، مریض نے اس شخص کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس کے بعد اس کے خلاف پولیس نے ایکشن کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کے اہلخانہ لیب اٹینڈنٹ کے عمل پر اعتراض کر رہے ہیں اور اس کے غیر تجربہ کاری پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔

مریض نے انکشاف کیا کہ لیب اٹینڈنٹ کیساتھ ہسپتال کی نرس بھی ملوث ہیں۔مریض کے لواحقین نے کہاکہ بغیر کسی تربیت اور مناسب علم کے ای سی جی کرنا مریض کی جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے جس پر لڑکے نے کہا کہ ہسپتال میں عملہ موجود نہیں جس کی وجہ سے اس کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔لیب اٹینڈنٹ نے کہا کہ لیب ٹیکنیشن دیوالی کی چھٹیوں پر گیا ہوا ہے، میں نے ہر چیز کو اس کی صحیح جگہ پر نصب کر دیا ہے باقی کام یہ آٹو میٹک مشین خود کرے گی۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…