جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

این اے 122میں ن لیگ کو تیس ہزار ووٹوں سے شکست ہوگی، علیم خان

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)این اے 122لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے کہا ہے کہ این اے 122میں ن لیگ کو تیس ہزار ووٹوں سے شکست ہوگی، وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر میرے خلاف انتخابات لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم این اے 122میں انتخابی مہم چلائیں تو اعتراض نہیں ، این اے 122کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے، ن لیگ حلقہ کی صورتحال دیکھ کر خوف کا شکار ہوگئی ہے، ن لیگ کی بادشاہت تخت لاہور پر قائم ہے، اگر لاہور نکل گیا تو تخت نیچے گر جائے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شومیں گفتگوکرتے ہوئے علیم خان نے یہ دعوی کیاہے ۔ پروگرام میں این اے 122سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر حسن نے بھی شرکت کی۔ ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کے دبائو میں اس وقت بھی نہیں آیا جب وہ پرویز مشرف کے چہیتے تھے، عمران خان نے مجھ سے شکست کو اپنی انا کا مسئلہ بنالیا ہے، میری انتخابی لڑائی عمران خان اور علیم خان دونوں سے ہے۔عامر حسن نے کہا کہ میڈیا تینوں امیدواروں کو ساتھ بٹھا کر بحث کروائے، امید ہے پی ٹی آئی کے کارکن اس دفعہ زندہ لاشیں نہیں بنیں گے ،این اے 122کا رہنے والا ہوں جبکہ سردار ایاز صادق گلبرگ اور علیم خان ڈیفنس میں رہتے ہیں۔علیم خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ این اے 122کے انتخابات میں فتح بہت آسان سمجھ رہی تھی، ن لیگی رہنما چالیس پچاس ہزار کی برتری سے جیت کے دعوے کررہے تھے، حلقہ کی صورتحال دیکھ کر مسلم لیگ ن خوف کا شکار ہوگئی ہے، رات جلسہ میں موجود تحریک انصاف کے کارکن کی آج تشدد زدہ لاش ملی ہے، این اے 122کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے، این اے 122میں اس وقت گھمسان کی جنگ ہورہی ہے، مسلم لیگ ن کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے، انہیں یقین نہیں آرہا کہ لاہور ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے، ن لیگ کی بادشاہت تخت لاہور پر قائم ہے، اگر لاہور نکل گیا تو تخت نیچے گر جائے گا۔ علیم خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو حرکتیں کررہی ہے اس کے بعد این اے 122میں ن لیگ کو تیس ہزار ووٹوں سے شکست ہوگی، عابد شیر علی کی حرکتیں اسٹیج ڈرامہ والی لگ رہی ہیں، عابدشیر علی نے کل اپنی تقریر کے ذریعے عوام کو تفریح فراہم کی، مسلم لیگ ن کے مزید لوگ جنہیں اسٹیج ڈراموں میں کام نہیں مل رہا وہ آکر ہمارے حلقے کے عوام کو تفریح فراہم کریں۔ علیم خا ن نے بتایا کہ میں نے بطور ممبر صوبائی اسمبلی این اے 122 میں تین سے چار ارب روپے کے کام کروائے ہیں، ہر گلی اور نکڑ پر میرے نام کی تختی نظر آتی ہے، اس حلقے میں اتنی تاریک گلیاں ہیں جہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچتی، این اے 122 میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہت خراب ہے، این اے 122میں نکاسی اور صاف پانی کی سپلائی کا بہت مسئلہ ہے، 80فیصد لوگ گندا پانی پی رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے دور میں اس حلقے میں پانی کی سپلائی کیلئے 44 کروڑ روپے جبکہ روڈ انفرااسٹرکچر کیلئے سوا ارب روپے کا کام کروایا تھا، این اے 122 میں پچاس کروڑ روپے سے اسپتال بنوایا لیکن حکومت اس کا افتتاح نہیں ہونے دے رہی،حکومت این اے 122کے عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کررہی ہے، سردار ایاز صادق ساڑھے بارہ سال سے یہاں ایم این اے ہیں لیکن انہوں نے علاقے کیلئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا،میں اور ایاز صادق دونوں اس حلقے میں نہیں رہتے۔علیم خان نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر میرے خلاف انتخابات لڑ رہی ہیں، تحریک انصاف این اے 122کے انتخابات میں کامیاب ہوگئی توا س کا بلدیاتی انتخابات میں بھی فائدہ ہوگا، تحریک انصاف کے کارکنوں نے حلقے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی سرگرمیاں شروع کردی ہیں جس کا فائدہ میری انتخابی مہم کو پہنچا ہے، میرے پوسٹرز میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں کی تصاویر بھی ہیں، پورے لاہور سے تحریک انصاف کے کارکن میری انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…