بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

اپنے شوہر سے 10 سے 12 سال بڑی ہوں، اہلیہ اداکار فیصل قریشی

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے اپنی اور شوہر کی عمر سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔حال ہی میں فیصل قریشی کی خاتون مداح نے سوشل میڈیا پر اداکار کی اہلیہ سے سوال کیا کہ آپ عمر میں اپنے شوہر فیصل سے کتنی بڑی ہیں؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ثنا فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے 10 سے 12 سال بڑی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ثنا فیصل نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ اب آپ کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہوگی۔ثنا فیصل کی جانب سے مداح کو دیے گئے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ انہوں نے سال 2010 میں ثنا سے دوسری شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔فیصل قریشی کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، سابقہ اہلیہ سے ان کی ایک بیٹی حنیش قریشی ہے جس کی عمر 28 سال سے زائد ہے جبکہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…