جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی، سرمایہ کاروں کے 54 ارب روپے ڈوب گئے

datetime 27  اگست‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال، تاجروں کی ہڑتال کی کال اور رول اوور ویک کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی مندی رہی جس کے سبب 51فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے مزید 53ارب 99کروڑ 64لاکھ 16ہزار 479روپے ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 287پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اس دوران بینکنگ آئی ٹی آئل اینڈ گیس سیکٹر میں فوری منافع کے حصول کے لیے حصص کی آف لوڈنگ سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

ایک موقع پر 493پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں اچھے مالیاتی نتائج کی بنیاد پر نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 486.82 پوائنٹس کی کمی سے 78084.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 164.72 پوائنٹس کی کمی سے 24762.91 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 276.94 پوائنٹس کی کمی سے 50326.53 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 666.81پوائنٹس کی کمی سے 123888.38پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم پیر کی نسبت 15.45فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 59کروڑ 15لاکھ 11ہزار 522vحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 436 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 163 کے بھا میں اضافہ 222 کے داموں میں کمی اور 51 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ہال مارک کمپنی لمیٹڈ کے بھا 56.87 روپے بڑھ کر 625.57روپے اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے بھا 50.90روپے بڑھ کر 3301.72روپے ہوگئے، پی آئی اے ہولڈنگ کے بھا 73.63روپے گھٹ کر 847.50 روپے اور رفحان میظ کے بھا 46.99روپے گھٹ کر 7388روپے ہوگئے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…