پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی معیشت بھوٹان سے بھی۔۔۔۔! لیگی رہنما کے انکشافات

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان پرپابندیاں لگانا ملکی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے،پاکستان کی معاشی صورتحال بھوٹان سے بھی نیچے جاناحکمرانوں کے لئے باعث شرم ہے،مشرف دور میں پاکستان ،بھوٹان جیسے ممالک کی امداد کیاکرتا تھا،حکمران قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھنسا رہے ہیں،ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے قرض نہیں تجارت کا اصول اپنایاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے میڈیا سیل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ڈکٹیٹ کرنااور اپنی مرضی کی شرائط عائد کرنا باعث شرم ہے،یہ کسی ملک کی آزادی اور خودمختاری میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔حکمران قرض حاصل کرنے کے لئے قوم کے مستقبل بارے سوچے بغیر آئی ایم ایف کی شرائط مانتے چلے جارہے ہیں جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا۔ گزشتہ دنوں منظرعام پر آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی حالت بھوٹان جیسے ملک سے بھی کم تر ہے۔یہ صورتحال ہمارے حکمرانوں کی دوراندیشی سے عاری پالیسیوں کی بدولت پیدا ہوئی ہے۔جنرل(ر)پرویز مشرف کے دور میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جاتی تھی اور قرضوں کی بجائے تجارت کے مواقع کی بات کی جاتی تھی۔یہی وجہ تھی کہ پاکستان ،بھوٹان جیسے ممالک کی مالی امداد کیاکرتا تھا مگر اب یہ افسوسناک صورتحال پیدا ہوچکی ہے کہ پاکستان اکانومی کے اعتبار سے بھوٹان سے بھی کم تر سطح پر ہے۔حکمرانوں کو چاہئے کہ بھاری قرضے لینے کی بجائے سابق صدر پرویز مشرف کی طرح تجارت کے مواقع تلاش کرے جس سے ملک میں حقیقی معاشی استحکام آئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…