بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جنت مرزا کے بریک اپ سے متعلق بیان پر عُمر بٹ کا ردعمل

datetime 5  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے بریک اَپ سے متعلق بیان پر اْن کے سابق منگیتر عْمر بٹ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔حال ہی میں جنت مرزا نے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اْنہوں نے ٹک ٹاکر عْمر بٹ سے راہیں جْدا کرنے سے متعلق بیان دیا تھا۔جنت مرزا کا اپنے بیان کہنا تھا کہ وہ بریک اَپ کے لیے تیار نہیں تھیں لیکن اْنہیں اس بات کی خوشی بھی ہے کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا کیونکہ اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا۔

ٹک ٹاکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اْنہیں بریک اپ کا فیصلہ کرنے میں دو سال لگے، اْنہوں نے بہت سی چیزیں برداشت کیں لیکن اب اْن میں برداشت ختم ہوگئی ہے، اگر کوئی اْن کے ساتھ غلط کرتا ہے تو اْن کی زندگی میں اْس کی کوئی جگہ نہیں۔جنت مرزا کا یہ بیان جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے تو وہیں دوسری طرف اْن کے سابق منگیتر عْمر بٹ نے بھی مبہم انداز میں ردعمل دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔عمر بٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک پیغام جاری کیا جس میں اْنہوں نے مبہم انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے میری بہت بہترین پرورش کی ہے، اسی لیے میں کسی کے بارے میں بات نہیں کرتا۔ٹک ٹاکر نے جنت مرزا کا نام لیے بغیر اْن پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں ہے، اللہ آپ کو خوش رکھے، آمین۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…