بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

32برس کام کرنے کے باوجود وہ پذیرائی نہیں ملی جس کا حق دار ہوں،جان ریمبو

datetime 3  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ مقبول اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شوبز انڈسٹری میں 32برس کام کرنے کے باوجود وہ پذیرائی نہیں ملی جس کے وہ حق دار ہیں۔حال ہی میں ملکی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو اور ان کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرکے دلچسپ گفتگو کی۔

دوران گفتگو اداکار جان ریمبو نے ملکی تفریحی صنعت سے واابستہ فنکاروں کو ملنے والی ناکافی پذیرائی پر حکومت سے شکوہ کا اظہار کیا۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 32سال گزرگئے ہیں، تقریباً 200فلمیں کی ہیں، دی ڈونکی کنگ جیسی فلم، جو دنیا بھر میں مشہور ہوئی، مختلف زبانوں میں ڈب ہوئی اس کے باوجود انہیں وہ پذیرائی نہیں ملی جس کے وہ حقدار ہیں۔اداکار کے مطابق ایوارڈز اور اعزازات بھی سلام دعا کی بنیاد پر ملتے ہیں اس لیے لینے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے، اگر میرٹ پر ملتے تو فخر بھی ہو۔جان ریمبو نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میری ساس نشو بیگم کو نہیں ملا تو میں اپنا شکوہ کیا کرئوں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…