اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’چین 4 آبدوزیں کراچی میں تعمیر کرے گا‘ رانا تنویر

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کو فروخت کی جانے والی 4 آبدوزیں چین کراچی میں تعمیر کرے گا۔یہ بات دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے ڈسپلے سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ چین سے آبدوزوں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان میں سے 4 آدوزیں پاکستان میں تعمیر کی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ تمام آبدوزوں کی تعمیر کا کام چین اور پاکستان میں بیک وقت شروع کیا جائے گا۔رانا تنویر حسین نے بتایا کہ چین پاکستان کو آبدوزوں کی تعمیر کی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نیوی کے پاس موجود 3 میں سے ایک آگسٹا 90 بی پی این ایس حمزہ آبدوز 2008 میں کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کی گئی تھی۔پاکستان نیوی کے پاس اس وقت دیگر دو آگسٹا 90بی آبدوزوں، جن میں پی این ایس سعد اور پی این ایس خالد شامل ہیں، کے علاوہ دیگر دو آگسٹا 70 آبدوزیں بھی موجود ہیں۔اگرچہ رانا تنویرحسین نے یہ نہیں بتایا ہے کہ چین سے خریدی جانے والے ا?بدوزوں کی تعمیر کا کام کب شروع کیا جائے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز جلد ہوجائے گا.اس حوالے سے کراچی میں ایک ٹریننگ سینٹر تعمیر کردیا گیا ہے۔دفاعی پیداور کے وزیر کی جانب سے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ چین سے خریدی جانے والی آبدوزیں کس کلاس کی ہیں تاہم ایک اندازے کے مطابق یہ معاہدہ یوان کلاس 041 ڈیزل۔الیکٹرک آبدوزوں کے لیے کیا گیا ہے جو اے آئی پی سسٹم سے لیس ہوں گی.اس سے قبل پاکستان نیوی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے فرانس اور جرمنی سے آبدوزیں خریدنے کے معاہدے ہونے جارہے تھے تاہم ان معاہدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…