پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

خو شخبری ۔۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 سے 12 روپے فی لیٹرکمی کاامکان

datetime 26  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جنوری سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 سے 12 روپے فی لیٹرکمی کاامکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اوگرا آئندہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق کمپیوشن پرمبنی سمری تیارکرکے منظوری کیلئے وزارت پٹرولیم کوبھجوائے گا۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہوکر55.84 ڈالرہوگئی، جس سے توقع ہے کہ یکم جنوری سے ملک میں پٹرول 8 سے10دس روپے فی لیٹر،ایچ اوبی سی 12روپے، ڈیزل 7.50 روپے اورمٹی کا تیل 7روپے فی لیٹرتک سستاہونے کاامکان ہے البتہ حکومت حتمی فیصلہ 31 دسمبرکوکرے گی۔ذرائع کے مطابق توقع ہے اس مرتبہ بھی پٹرول قیمتیں کم ہوں گی،ایک تجویزیہ بھی زیر غورہے کہ صارفین کیلیے قیمتوں میں توکمی کردی جائے مگرٹیکسزکے نفاذکیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فکس کردی جائیں اورقیمتوں میں رد و بدل ہوتوٹیکس اسی فکس قیمت کے حساب سے وصول کیے جائیں،اس تجویزکی منظوری سے قیمتوں میں متوقع کمی کی شرح کم ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…