پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آزادی مارچ کیس،عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی و دیگر بری

datetime 13  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان، شیخ رشید احمد، شاہ محمود قریشی و دیگر کو بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے عمران خان، شیخ رشید سمیت دیگر رہنمائوں کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے عمران خان، شیخ رشید احمد، شاہ محمود قریشی کے علاوہ صداقت عباسی، علی نواز اعوان کو بھی بری کردیا۔واضح رہے کہ عمران خان، شیخ رشید و دیگر پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مئی 2022 میں اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں ملک بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف دفعہ 144 سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر درجنوں مقدمات درج کیے تھے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دارالحکومت کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے پر کم از کم 3 مقدمات درج کیے تھے، الزامات میں میٹرو بس اسٹیشنز کو آگ لگانا بھی شامل ہے۔عمران خان کے خلاف تھانہ سہالا، لوہی بھیر اور تھانہ بارہ کہو میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…