منیٰ /فیصل آباد(نیوزڈیسک) فیصل آباد کی نسیم اختر کی شہادت کی بھی تصدیق ہوگئی ¾ سانحہ منیٰ کے پاکستانی شہداءکی تعداد 61 تک جاپہنچی،فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ کی رہائشی 65 سالہ نسیم اختر لاہور کے ایک گروپ کےساتھ فریضہ حج کیلئے گئیں تھیں اور سانحہ منی کے بعد سے لاپتہ ہو گئیںجنہیں مکہ مکرمہ کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ پاکستانی حجاج پیاروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں، ہنگامی کیفیت میں کئی حجاج کی فلائٹس چھوٹ چکی ہیںپاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا کہ جن حجاج کی فلائٹس چھوٹ گئیں ان کی واپسی کا انتظام کیا جارہا ہے۔ادھر سعودی حکام نے کہاکہ شہداءکی کوئی اجتماعی قبر نہیںسعودی حکام نے اجتماعی قبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکو باقاعدہ غسل دے کر نماز جنازہ کے بعد الگ الگ دفن کیا گیا ہے دوسری جانب وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج مشن نے اب تک 292 لاپتہ پاکستانیوں کو تلاش کیا ہے جب کہ سانحہ کے بعد سے تاحال 90 پاکستانی لاپتہ ہیں،لاپتہ حاجیوں میں حکومتی اسکیم کے 17، نجی کے 25 ، وزارت مذہبی امور اقامہ ہولڈرز11 اور دیگر ممالک سے آنے والے37 پاکستانی شامل ہیں۔