کوئٹہ۔۔۔۔کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر گھر میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔رسکیو ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ پر گھر میں علاقہ مکین کمرے میں سوئی گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کرسوگیا۔تاہم گیس اخراج کے باعث کمرہ گیس سے بھر گیا۔ جس کے نتیجے میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لاش ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔