بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

منا بھائی ایم بی بی ایس کو جیل جانے کا کیا فائدہ ہوا کلک کرکے جانئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔پونے جیل سے دو ہفتوں کی چھٹی پر گھر آنے والے بولی وڈ سٹار سنجے دت نے بتایا کہ انہوں نے اپنا بہت سا وزن گھٹایا ہے۔سفید شرٹ میں فٹ نظر آنے والے ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ سٹار نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کی۔سنجے نے بتایا کہ انہوں نے اپنا وزن 18 کلو (39.6 پونڈ) کم کیا ہے۔’اب اگر مزید وزن گھٹایا تو غائب ہی ہو جاؤں گا’۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ایٹ ہیک ایبس ہیں لیکن وہ اپنی شرٹ اتار کر انہیں دکھا نہیں سکتے۔خیال رہے کہ سنجے پچھلے اٹھارہ مہینوں سے پانچ سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔اس سے پہلے وہ طبی بنیادوں پر اکتوبر، 2013 میں 28 دنوں کیلئے جیل سے باہر آئے تھے۔انہوں نے اپنی بیمار بیوی مانیتا کی تیمار داری کیلئے دوبارہ دسمبر، 2013 میں 28 دنوں کی ایک اور چھٹی حاصل کی تھی۔سنجے کی دوسری چھٹی پر احتجاج بھی ہوئے تھے۔مانیتا کی صحت بحال نہ ہونے پر بولی وڈ سٹار نے جنوری میں 28 دنوں کی ایک اور چھٹی بھی لی۔تواتر کے ساتھ پے رول پر جیل سے باہر آنے پر سوالات نے جنم لیا۔اس حوالے سے سنجے کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی خاص رویہ نہیں برتا جا رہا۔ ‘میں پانچ مہینے پہلے پے رول کی درخواست دی تھی، جسے اب منظور کیا گیا۔ میں آپ سب لوگوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں’۔سنجے دت کے فلم ساز دوست راج کمار ہیرانی ان کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں اور جب بولی وڈ سٹار سے اس پروجیکٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ‘میں نہیں جانتا کہ اس پر کام کہاں تک پہنچا۔ میں جلد ہی ہیرانی سے بات کروں گا’۔سنجے نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں رہ کر دس سکرپٹ لکھے ہیں اور وہ جلد ہی ان پر کام شروع کریں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…