کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی نرخوں میں 68 پیسے کمی کی درخواست کی ہے۔اس سلسلے میں نیپرا نے پیر کو عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا۔ نیپرا کی جانب سے منظوری کے بعد آئندہ ماہ کے بلوں میں نئے نرخوں کا اطلاق کیا جائے گا، اس فیصلے سے صرف کے الیکٹرک کے صارفین کے بجلی بلوں میں مجموعی طور پر 68 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔