ہیوسٹن۔۔۔۔سابق امریکی صدر جارج بش کو طبعیت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔امریکI نشریاتی ادارے کے مطابق جارج بش کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں ہوسٹن میتھوڈسٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں اب بھی طبی امداد دی جارہی ہے۔ سابق صدر2012ء4 میں بھی اسی اسپتال میں زیر علاج رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ جارج ایچ ڈبلیو بش 1989 سے 1993 تک امریکا کے صدر رہے ہیں اور وہ 2001 سے 2009 تک صدر رہنے والے جارج بش کے والد ہیں۔















































