کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں رینجرز نے چھاپا مار کارروائی کے دوران ایک گینگ وارملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرزکی جانب سے سول اسپتال کراچی کی ایمرجنسی وارڈ میں چھاپا ماراگیا ، چھاپے کے دوران گینگ وار کے ایک زخمی ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔گرفتار گینگ وار ملزم کو علاج کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں رینجرز نے خفیہ اطلاع ملنے پرکارروائی کی۔