منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

یورپی یونین نے سزائے موت پر پابندی بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔یورپی یونین نے پاکستان کی جانب سے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پابندی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر لارس گنار وگیمارک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سزائے موت موثر ہتھیار نہیں۔سفیر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو حکومت پاکستان کی جانب سے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔انھوں نے پابندی کو جلد از جلد دوبارہ عائد کرنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کسی بھی طرح کی صورتحال میں سزائے موت کے خلاف ہے۔تاہم لارس گنار نے یقین دلایا کہ یورپی یونین سانحہ پشاور کے بعد غم کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے عزم اور کوششوں کو بھی سراہتی ہے۔واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے کے نتیجے میں 133 بچوں سمیت 144 افراد کی ہلاکت کے بعد 17 دسمبر کو وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے مقدمات میں قید مجرموں کی سزائے موت پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…