پشاور (این این آئی)پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں دریا کنارے سے ایک بچی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 6 سالہ عائشہ گزشتہ روز شام رشتے داروں کے گھر جانے کے لیے نکلی اور گھر واپسی پر لاپتا ہوئی، بچی کے لاپتا ہونے پر اس کے والدین نے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس نے کہاکہ بچی کی لاش ان کے رشتے داروں کے گھر کے 100 میٹر فاصلے پر برآمد ہوئی، بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے، بچی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بظاہر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتا چلے گا کہ جنسی زیادتی ہوئی یا نہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس پی رورل طفراحمد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔