پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

فاطمہ قتل کیس انسداد دہشتگردی عدالت خیرپور منتقل کرنے کا حکم

datetime 30  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانی پور (این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ نے گھریلو تشدد سے قتل کی جانے والی 10 سالہ ملازمہ فاطمہ فرڑو کیس انسداد دہشت گردی عدالت خیرپور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔رانی پور 10 سالہ بچی فاطمہ فرڑو کے مرکزی ملزم سید اسد شاہ کو اور نائب قاصد امتیاز میراسی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر آج پھر جوڈیشل مجسٹریٹ صوبو ڈیرو ایٹ رانی پور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔گزشتہ روز فاطمہ فرڑو کی ماں کی مدعیت میں درج مقدمے میں اے ٹی سی دفعات کرنے کے لیے عدالت میں استدعا کی گئی جس پر آج عدالت نے اے ٹی سی دفعات شامل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

عدالتی احکامات کے بعد ملزم اسد کوخیرپور کے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عدالت نے ملزم اسد شاہ اور نائب قاصد امتیاز میراسی کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی سکھر کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ایس ایچ او رانی پور امیر چانگ، ہیڈ محرر اور دو ڈاکٹرز کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔پولیس کے جانب سے رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او رانی پور اور ہیڈ محرر پر الزم تھا کہ انہوں نے 14 اگسٹ کو بغیر پوسٹ مارٹم کے بچی کی لاش کی تدفین کرائی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…