پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ڈالر بحران، کوئلے کی کان پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے کام بند کرنے کا عندیہ دے دیا

datetime 30  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تھر میں کوئلے کی کان پر کام کرنے والی چینی کمپنی چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کوئلے کی پیدوار بند ہونے کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 ستمبر کے بعد تھر سے کوئلے کی پیداوار بند ہو سکتی ہے، کام بند ہونے سے سسٹم سے 1320 میگا واٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کو ادائیگیوں میں تاخیر سے پراجیکٹ کا کام رکنے کا خدشہ ہے، یہ واجبات 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جون سے اگست تک ادائیگیوں میں تاخیر سے کمپنی کو کنٹریکٹ امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

چینی ہیڈ کوارٹر نے تمام واجبات اکتوبر تک وصول کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، آئندہ 4 ماہ میں مزید 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، جب کہ کنٹریکٹ کا دورانیہ آئندہ 4 ماہ میں ختم ہوگا۔ذرائع کے مطابق اگر ادائیگیاں نہ ہوئیں تو 10 ستمبر کے بعد تھر بلاک نمبر 2 سے کوئلے کی پیداوار جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا، چینی کمپنی نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا ہے۔چینی کارپوریشن کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے سے مشینری اسپیئر پارٹس کی قلت کا بھی سامنا ہے، بڑی تعداد میں اہم آلات سے درست کام لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے، جس کی وجہ سے آلات طویل مدت کے لیے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، اور 10 ستمبر کے بعد کوئلے کی یومیہ 25 ہزار ٹن پیدوار جاری رکھنا دشوار ہوگا۔

چینی کارپوریشن نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی 10 ستمبر سے قبل متعلقہ بینک یا حکومت سے ادائیگیوں کو یقینی بنائے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…