جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

فاطمہ قتل کیس میں معاونت کے شبے میں زیر حراست تمام افراد بے گناہ قرار

datetime 30  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانی پور (این این آئی)رانی پور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کو مبینہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمان کی معاونت کے شبے میں زیرحراست چاروں افراد کو بے گناہ قرار دے دیا۔گھریلو ملازمہ فاطمہ کو مبینہ تشدد کیس میں سابق ایس ایچ او سمیت چاروں زیرحراست ملزمان کو پولیس نے بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا۔

سابق ایس ایچ او امیر چانگ، ڈاکٹر عبدالفتاح میمن سمیت ایم ایس رورل ہیلتھ سینٹر علی حسن وسان اور ہیڈ محرر محمد خان کو بھی پولیس نے رہا کردیا۔گزشتہ روز رانی پوری میں مبینہ تشدد اور جنسی زیادتی سے ہلاک ہونے والی گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس کے پولیس انکوائری آفیسر محمد بچل قاضی کا عدالت میں کہنا تھا کہ اس مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں، اب یہ مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت میں چلے گا۔عدالت نے ملزم اکبر کلہوڑو کو جیل بھیجنیکا حکم دے دیا گیا، جب کہ ملزم اسد شاہ اور نائب قاصد کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

دوسری جانب فاطمہ کی ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز قاضی پر سرکاری کی مدعیت میں سہولت کاری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اعجاز قاضی نے کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کی اہلیہ حنا شاہ اور اس کے والد فیاض شاہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا اور اعجاز قاضی کو گزشتہ دنوں کراچی سے گرفتار کیا تھا۔انکشاف ہوا ہے کہ فاطمہ کے والدین کو ملزمہ حنا شاہ کی چچی دھمکیاں دینے لگی ہے۔فاطمہ کی ماں اور کیس کی مدعی شبنم نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اسے کہا گیا کہ حنا شاہ پر ہاتھ ہلکا رکھو ورنہ تمہاری خیر نہیں۔

فاطمہ کی والدہ بھی انصاف کے حصول کیلئے ڈٹ گئی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ میں حنا شاہ کو کوئی رعایت نہیں دینے والی، اسد شاہ اور حنا شاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی۔واضح رہے کہ 16 اگست کو خیرپور میں واقعہ پیش آیا، جہاں بااثر پیر کی حویلی میں 10 سالہ بچی فاطمہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، بچی کی لاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…