اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فاطمہ قتل کیس، پیر کی حویلی پر نظر اٹھائی تو خیر نہیں،کچے کے ڈاکوئوں کی فاطمہ کے اہلخانہ کو دھمکی آمیز ویڈیو پیغام

datetime 24  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور(این یان آئی)رانی پور میں فاطمہ قتل کیس کے مجرم پیروں نے ورثا کو دھمکیاں دینے کے لیے ڈاکوئوں کا سہارا لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے گھر کام کام کے دوران تشدد کا شکار ہونے والی کمسن ملازمہ فاطمہ کے ورثا کو کچے کے ڈاکوئوں نے جدید اسلحہ لے کر ویڈیو پیغام فاطمہ کے اہل خانہ کو بھیج دیا،جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ پیر کی حویلی پرنظر اٹھائی یا فاطمہ فرڑو کی جو بھی آواز بنے گا اس کی خیر نہیں۔

ڈاکو دل خان جتوئی باگڑجی نے دھمکی آمیز ویڈیو پیغام میں فاطمہ کے اہل خانہ کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم حویلی کے پیر کے مرید ہیں، پیروں کی حویلیوں کی ہم خود حفاظت کریں گے۔کیس سے دستبردار ہونے اور دھمکیاں دینے والے 40 سے زائد افراد پر مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانی پورمیں بااثر پیر کے گھر کام کرنے والی 10 سالہ ملازمہ مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد سے جاں بحق ہونے والی فاطمہ فرڑو کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا تھا۔دوسری جانب رانی پور میں پیر اسد شاہ کے گھر سے بھاگی ہوئی ایک اور ملازمہ ثانیہ نے بیان دیا تھا کہ فاطمہ کو ہمارے سامنے تشدد کر کے مارا گیا، پیرنی نے فاطمہ تک کو پانی نہیں دیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…