ملتان (این این آئی)ملتان میں شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ہاڑی چوک کے قریب شادی کی تقریب میں شامل خاتون کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
فوٹیج وائرل ہوئی تو پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے بیان دیا کہ ملزمہ کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔