لاہور: سینئر قانون دان کے مطابق پیر کو عمران خان کی رہائی ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق سینیٹر اور ملک کے سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔ جی این این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جتنی تھوڑی سزا ہے تو پہلی ہی اپیل میں فیصلہ معطل ہو جائے گا، ابھی جو سب ہنس رہے ہیں سب کو پتہ چل جائے گا، پیر کو رہائی ہو جائے گی، اپیل دائر ہونے کے بعد جیل کی سزا کا عدالتی فیصلہ معطل کر دیا جائے گا، نااہلی کا فیصلہ بھی معطل ہو گا، یہ لازمی ہو گا کیونکہ جج دلاور کو کیس کی سماعت کا اختیار ہی نہیں تھا۔یہ قانون کا تقاضہ ہے، عمران خان ایک دن میں رہا ہو جائے گا۔