منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

روس، نوجوان لڑکی کو اغوا کرکے14 سال تک غلام رکھنے والا ملزم گرفتار

datetime 3  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس میں پولیس نے 19 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے 14 سال تک جنسی غلام بنائے رکھنے کے الزام میں 51 سالہ ولادیمیر چیسکیڈوف کو حراست میں لے لیا اور اس کے گھر سے جنسی کھلونے اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرلیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں 51 سالہ ولادیمیر چیسکیڈوف پر اپنے گھر میں 2011 میں ایک خاتون کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے جب کہ دوسری خاتون فرار ہوکر تھانے پہنچ گئی۔تھانے پہنچنے والی 33 سالہ خاتون ایکاترینا نے پولیس کو بتایا کہ ولادیمیر چیسکیڈوف نے 2009 میں اسے اغوا کیا تھا اور تب سے قیدی بناکر اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے اور جنسی غلام کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔

ایکاترینا نے پولیس کومزید بتایا کہ ملزم چاقو کی زد پر سارے کام کرواتا تھا اور گھر سے باہر نکلنے کی بالکل بھی اجازت نہیں تھی۔ بار بار تشدد کرتا اور جنسی زیادتی کرتا تھا۔پولیس نے خاتون کی شکایت پر چیسکیڈوف کے ایک منزلہ مکان کی تلاشی لی اور وہاں سے جنسی کھلونے اور فحش مواد پر مشتمل سی ڈیز برآمد کیں اور تہہ خانے سے انسانی باقیات بھی ملیں جو 2011 میں قتل کی گئی خاتون کی تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزم دماغی امراض میں مبتلا ہے اور حالت خراب ہونے پر اسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جس کے دوران ملزم کی والدہ نے ایکترینا کو گھر سے فرار کرایا۔پولیس نے ملزم کو ایک ذہنی ادارے میں داخل کرایا ہے جہاں پولیس کی نگرانی میں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…