جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

رضوانہ پر کبھی بھی تشدد نہیں کیا،اپنے بچوں کی طرح نرمی سے پیش آتی رہی

datetime 1  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:  14 سالہ کم سن بچی پر جج کی اہلیہ کے بدترین تشدد کا معاملہ ،جج کی اہلیہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سے رجوع کر لیا۔ملزمہ سومیا عاصم نے کم سن بچی پر تشدد کو من گھڑت قرار دے دی۔ملزمہ نے درخواست میں کہا ہے کہ رضوانہ اپنے والدین کی مرضی سے میرے گھر میں ملازمہ تھی۔

ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہانی درست نہیں۔رضوانہ پر کبھی بھی تشدد نہیں کیا،تفتیش میں اپنے موقف کو درست ثابت کروں گی۔رضوانہ کی عمر سترہ سال سے زائد ہے، ملزمہ سومیا عاصم نے مزید کہا کہ رضوانہ کیساتھ اپنے نو سے بارہ سال کے تین بچوں کی طرح ہمیشہ نرمی سے پیش آتی رہی ہوں۔ مبینہ وقوع سے پہلے جب سے رضوانہ میرے پاس کام کررہی ہے کبھی کوئی شکایت نہیں تھی۔

حقائق کو توڑ مروڑ کر میرے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ملزمہ نے مزید کہا کہ میں بھی منفی مہم کی متاثرہ ہوں جو میرے اچھی شہرت کے حامل شوہر سول جج کیخلاف چلائی جارہی ہے۔بدنیتی کی بنیاد پر کیس میں پھنسایا جارہا ہے، ملزمہ سومیا عاصم نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باوقار خاتون ہوں پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…