منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سنگاپور میں 20 سال میں پہلی بار خاتون کو پھانسی دے دی گئی

datetime 29  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور (این این آئی)سنگاپور نے 20 سال میں پہلی بار منشیات رکھنے اور اسمگلنگ کے جرم میں ایک خاتون کو پھانسی دے دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق سنگاپور نے 45 سالہ سری دیوی دجامانی کو پھانسی دی ہے جس کی تصدیق انتظامیہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں کسی خاتون کو پھانسی 20 سال میں پہلی بار دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سنگاپور کی شہریت رکھتی تھی اور اس پر 2018 میں 30 گرام ہیروئن کی اسمگلنگ کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا

۔سری دیوی دجامانی اپنے ساتھی محمد عزیز بن حسین کے بعد تین روز کے دوران پھانسی پانے والی منشیات کی دوسری مجرم اور مارچ 2022 کے بعد سے 15ویں مجرم ہیں جبکہ محمد عزیز کو بھی 2018 میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ سنگاپور میں دنیا کے سخت ترین انسداد منشیات کے قوانین ہیں جس پر حکومت کا کہنا ہے کہ یہ معاشرے کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔گزشتہ روز برطانوی ارب پتی رچرڈ برانسن نے ٹوئٹر پر سنگاپور کی جانب سے پھانسی دینے کے فیصلے پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سزائے موت جرائم کو روکنے کا مؤثر حل نہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ چھوٹے پیمانے پر منشیات کے اسمگلروں کو مدد کی ضرورت ہے، کیونکہ زیادہ تر اپنے حالات کی وجہ سے اس فعل میں ملوث ہیں۔

سنگاپور میں قائم انسانی حقوق کے گروپ ٹرانسفارمیٹو جسٹس کلیکٹیو کے مطابق سری دیوی سنگاپور میں سزائے موت پانے والی 2 خواتین میں سے ایک ہیں۔گروپ نے کہا کہ وہ 2004 میں ہیئر ڈریسر ین مے ووین کے بعد سٹی اسٹیٹ کی طرف سے پھانسی پر چڑھائی جانے والی پہلی خاتون ہیں، ین کو بھی منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…