پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بزرگ شہری سیلابی پانی میں بہتا ہوا بھارت سے پاکستان پہنچ گیا

datetime 26  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں بہتاہوا ایک بھارتی بزرگ شہری پاکستان پہنچ گیا۔ بھارتی شہری بولنے اورسننے کی صلاحیت سے محروم ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا نام اور علاقہ بتانے سے قاصر ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان رینجرز پنجاب نے قصور میں پولیس کے ذریعے ایک بزرگ کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا،

جس کے بارے بتایا گیا کہ وہ دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا انڈیا سے پاکستان پہنچا ہے۔مذکورہ شخص کے ہاتھ کی پشت پر ہندی زبان میں اس کا نام لکھا ہوا ہے جسے واضح طور پر پڑھا نہیں جاسکتا۔ اس شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ ہندو ہے اور ہنومان جی کا پجاری ہے اور کافی دور سے دریا میں بہتا ہوا ادھر آگیا ہے۔بھارتی بزرگ شہری نے اشاروں میں ہی اپیل کی کہ اسے واپس اس کے ملک بھیجا جائے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی تصاویر بی ایس ایف انڈیا سمیت پاکستانی وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہیں تاکہ بھارتی سفارت خانے کو اس شخص سے متعلق آگاہ کیا جائے اور اس کی شہریت کی شناخت کی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…