منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ڈی آئی جی شارق جمال پر اسرار طور پر جاں بحق ،ہسپتال لانے والے مرد ،خاتون کو حراست میں لے لیا گیا

datetime 22  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل شارق جمال پراسرار طور پر انتقال کر گئے۔پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش تھانہ نشتر کی حدود میں واقع ایک فلیٹ سے ملی ،پولیس نے ایک مرد اور خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی شارق جمال تھانہ نشتر کی حدود میں واقع فلیٹ میں پراسرار طور پر انتقال کر گئے ،

شارق جمال کو نیشنل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی شارق جمال کی بیوی اور بیٹی بھی ہسپتال پہنچ گئیں، دونوں کی موجودگی میں ڈی آئی جی کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔شارق جمال کی موت کے سلسلے میں پولیس کی تحقیقاتی اور فارنزک ٹیم فلیٹ پر پہنچی اور اہم شواہد جمع کئے جبکہ شارق جمال کی ڈیڈ باڈی نیشنل ہسپتال پہنچانے والی ایک خاتون اور مرد کو حراست میں لے لیا گیا،

تھانہ ڈیفنس اے میں حراست میں لی گئی خاتون اور مرد سے دو گھنٹے تک تحقیقات ہوتی رہیں جس میں پولیس کے اعلی افسران خود بھی موجود رہے جبکہ مرد و خاتون سے مزید تحقیقات کیلئے انہیں سی آئی اے منتقل کردیا گیا، پولیس حراست میں لی گئی خاتون اور مرد دونوں کی شناخت سمیت دیگر اہم معلومات چھپا رہی ہے۔شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے جبکہ وہ کچھ عرصہ قبل ہی گریڈ 21 میں ترقی کے لیے کورس کر کے آئے تھے اور ان دنوں آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…