گجرات (این این آئی)گجرات میں 6 روز قبل تاجر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں تھانہ صدر کے علاقے سے پولیس کو 6 روز قبل کار سے نعیم نامی تاجر کی لاش ملی،پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا تو کَڑیوں سے کڑیاں ملنے لگیں۔پولیس نے شک کی بنیاد پر بیٹے کو حراست میں لیا، ملزم نے دوران حراست اعترافِ جرم کرلیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ والد کی ڈانٹ سے تنگ آکر انہیں قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول کو بہانے سے گھر سے باہر بلا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔