پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اماراتی شہریوں کا مذاق اڑانے والی ٹک ٹاک ویڈیو پر سوشل میڈیا انفلوئنسر گرفتار

datetime 14  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی )دبئی میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ایک طنزیہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے، جس میں وہ ایک پرتعیش کاروں کے شو روم کے اندر دولت لٹانے والے امیر اماراتی کی تصویر کشی کر رہا ہے۔ویڈیو میں وہ حیران ملازمین پر نوٹوں کے ڈھیر پھینکتا ہے اور سب سے مہنگی کار خریدنے کی پیشکش کرتا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے کہاکہ وہ دراصل اس شہر کے شاہانہ طرز زندگی کا مذاق اڑاتا ہے، جو اپنی چمکتی ہوئی فلک بوس عمارتوں اور منفرد سیاحتی مقامات کے لیے مشہور ہے۔دبئی سماجی طور پر مشرق وسطی کے زیادہ تر علاقوں سے زیادہ معتدل ہے، یہاں لباس اور تفریحی سرگرمیوں کی آزادی کے ساتھ ساتھ بار اور کلب بھی نظر آتے ہیں۔

تاہم، متحدہ عرب امارات کے کچھ قوانین کے تحت رہائشیوں کو عوامی سطح پر حکام پر تنقید کرنے یا سماجی اصولوں کا مذاق اڑانے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔انفلوئنسر، حمدان ال رند، جو خود کو آن لائن کار ایکسپرٹ کہتے ہیں، ایشیائی نژاد اور متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں۔ ان کے ٹک ٹاک پر 2.5 ملین سے زیادہ پیروکار ہیں۔ ان کی تازہ ترین ویڈیو کو گرفتاری کے بعد ہٹائے جانے سے پہلے بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔ویڈیو میں، انہوں نے قندورہ پہن رکھا ہے، یہ لمبا سفید لباس جسے عام طور پر اماراتی مرد پہنتے ہیں، چشمے اور سرجیکل ماسک کے ساتھ وہ بھاری عربی لہجے کے ساتھ انگریزی میں ملازمین سے بات کرتے ہیں جبکہ ان کے معاونین نقدی کے ڈھیروں سے بھرے اسٹریچر کے گرد گھومتے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ان پر پروپیگنڈا جو کہ رائے عامہ کو مشتعل کرتا ہے اور مفاد عامہ کو نقصان پہنچاتا ہے ، پھیلا کر انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو اماراتی شہریوں کا غلط اور جارحانہ تصور پیش کرتی ہے اور ان کا مذاق اڑاتی ہے۔حمدان ال رند، جو متحدہ عرب امارات میں اپنی کار ڈیلرشپ چلاتے ہیں، اس سے پہلے بھی طنزیہ ویڈیوز پوسٹ کر چکے ہیں- ان میں سے ایک وائرل ویڈیو میں انہوں نے خود کو ایک امیر اماراتی کے طور اپنی چار بیویوں کے لیے مہنگی گاڑیاں خریدتے ہوئے دکھایا ہے۔

اس کے علاوہ گاڑیوں کو ٹھیک کرنے کے بارے میں ویڈیو ٹیوٹوریلز بھی پوسٹ کرتے ہیں۔جنوری 2022 میں نافذ کیے گئے سائبر کرائم قانون کے تحت درج ذیل چند پہلوں کو سائبر جرائم کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان میں دوسروں کی توہین اور غیبت کرنا، ایسے ڈیٹا کو شائع کرنا جو میڈیا کے مواد کے معیارات کے مطابق نہیں ہے، غیر قانونی مواد بنانا اور اسے ہٹانے سے گریز کرنا، غیر ملکی ملک یا مذہب کی توہین کرنا اور مزید شامل ہیں۔پچھلے مہینے، متحدہ عرب امارات کے رہائشی ایک عرب شہری کو مردوں اور گھریلو ملازمین کے خلاف ایک ویڈیو پوسٹ کرکے نفرت انگیز تقاریر کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سال قید اور 136,000 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…