بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہماری ٹیم کا ون ڈے فارمیٹ مضبوط نہیں،شہریار خان کا اعتراف

datetime 23  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے اعتراف کیا ہے کہ ون ڈے فارمیٹ میں ہماری ٹیم مضبوط نہیں مگر اس کے باوجود انہیں یقین ہے کہ ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف ہماری کارکردگی بہتر ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی کا کہنا تھاکہ قومی کرکٹ ٹیم ایک روزہ فارمیٹ میں بہت کمزور ہے،ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم بہت پہلے ہی وہاں پہنچ جائے گی اور میگا ایونٹ سے قبل ناصرف بھرپور پریکٹس کرے گی بلکہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ایک سیریز بھی کھیلے گی، ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے مظاہرے کے لئے وہ چاہتے ہیں کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ پر عائد پابندی کو جلد از جلد ختم کرایا جائے، اس سلسلے میں دونوں کھلاڑیوں کو بھارت کے شہر چنئی میں غیر سرکاری طور پر بائیومیکنک ٹیسٹ کے لئے بھیجا جارہا ہے جہااں سے کلیئرنس کے بعد آئی سی سی سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا جائے گا۔چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں مصباح الحق واحد ہیں جو ان فٹ نہیں ہوئے، مصباح الحق ورلڈ کپ میں ضرور کھیلیں گے اور ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی بہت بڑے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ملک کے لئے بڑی خدمات سرانجام دی ہیں جب کہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فیصلہ ان کا اپنا ہے۔شہریار خان نے کہا کہ ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات جیسے بھی رہے ہوں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات ہمیشہ بہتر ہی رہے، مسئلہ وہاں کی عوام کا ہے کیونکہ جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو وہاں کے عوام نالاں ہوجاتے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے باعث وہاں کی انتظامیہ پاکستانی کھلاڑیوں کو لینے سے معذرت کرلیتی ہے،لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت میں ہاکی اور کبڈی کے کھلاڑیوں کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…