جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کے خلاف پی ٹی اے کا کامیاب چھاپہ، ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر تحصیل / شہر گمبٹ ڈسٹرکٹ خیر پور میرز میں غیرقانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ (آئی ایس پی)کے خلاف کامیاب چھا پہ مارا۔

چھاپے کے دوران آپریشنل انٹرنیٹ انفراسٹرکچر اور اس سے منسلک ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا گیا،علاوہ ازیں ایف آئی اے کی جانب سے موقع پر ہی ایک شخص کو تفتیش کے لئے گرفتار کر لیا گیا۔حالیہ کاوش غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف پی ٹی اے کے عزم، مسلسل نگرانی اور غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروسز کی روک تھام کے لیے جاری مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے،یہ اقدامات ٹیکس چوری اور ریونیو کی غلط رپورٹنگ کی روک تھام کے لئے اہم ہونے کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں۔پی ٹی اے کی عوام الناس سے درخواست کہ صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹروں سے ٹیلی کام خدمات کا حصول ممکن بنائیں تاکہ اچانک سروس معطل ہو جانے کی زحمت سے سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…