بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میسی سعودی عرب سے کتنے کروڑ ڈالر کما رہے ہیں؟ معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( این این آئی) ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے سعودی کلب الہلال سے کھیلنے کی پیشکش کو مسترد کیا ہے تاہم وہ سعودی عرب کے سیاحتی سفیر کے طور پر پرکشش معاہدے سے کروڑوں ڈالرز کما رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے سعودی عرب سے سیاحتی سفیر کے معاہدے پر سال 2021ء میں دستخط کیے تھے

تاہم اسکی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔سیاحتی سفیر ہونے کے ناطے سعودی عرب اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 3سال کے دوران ڈھائی کروڑ ڈالرز یعنی (پاکستانی روپوں میں 7ارب 17کروڑ روپے سے زائد) معاوضہ ادا کرے گا جبکہ معاہدے کے تحت میسی کو سعودی مقامات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر پوسٹ کرنا ہوں گی۔اسی طرح سعودی عرب کے خلاف کوئی منفی بیانات دینے سے گریز کرنا ہوگا۔میسی رواں سال مئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب چھٹیاں منانے گئے تھے جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جنہیں خوب پذیرائی ملی تھی۔دوسری جانب لیونل میسی کو سال میں ایک بار خاندان کے ہمراہ سعودی عرب آنے پر 20 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ سفری اخراجات بھی حکومت ہی ادا کرے گی۔قبل ازیں پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کلب چھوڑنے پر سعودی کلب الہلال نے انہیں 500ملین یورو (پاکستانی روپوں میں 1.5کھرب روپے سے زائد) کی پیشکش کی تھی تاہم میسی نے امریکی کلب انٹرمیامی کو ترجیع دی۔واضح رہے کہ انٹر میامی سے انکا معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…