ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

ایف آئی اے کی گوجرانوالہ میں کارروائی، مزید 2 انسانی سمگلرز گرفتار

datetime 20  جون‬‮  2023 |

گوجرانوالہ(این این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گھمن والا میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار انسانی سمگلرز میں محسن اور شرافت شامل ہیں، ملزموں نے عمیر یحییٰ کو اٹلی بھیجنے کیلئے 25 لاکھ روپے لیے تھے،

عمیر بھی لیبیا سے یونان جانے والی کشتی میں سوار تھا، ایف آئی اے نے اب تک 8 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔قبل ازیں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم و انسانی سمگلر کو وہاڑی سے گرفتار کیا، ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم سے دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کر لئے گئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو ملزمان کی گرفتاری و تفتیش میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے، اندوہناک سانحہ میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔دوسری جانب یونان کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والا قبولہ کے گاؤں 32 ای بی کا رہائشی 40 سالہ ندیم ایجنٹ کو بھاری رقم دے کر گیا، ندیم کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارا بیٹا بھی کشتی میں سوار تھا، ابھی تک اسکا کوئی اتا پتا نہیں لگا، حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…