ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

بحرِ اوقیانوس کو بحرالکاہل سے ملانے والی دنیا کی سب سے بڑی نہر پر کام شروع

datetime 23  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا میں اس نئی نہر پر کام شروع ہوگیا ہے جو بحرِ اوقیانوس کو بحرالکاہل سے ملائے گی۔یہ نہر ایک چینی کمپنی تعمیر کرے گی اور کام کے آغاز پر کمپنی کے سربراہ وانگ جنگ کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ تاریخ میں رقم ہوگیا ہے۔یہ 278 کلومیٹر طویل نہر طوالت،گہرائی اور چوڑائی میں نہر پانامہ سے بڑی ہوگی جو پہلے ہی ان دونوں سمندروں کو جوڑتی ہے۔اس نہر کو ’گرینڈ کینال آف نکاراگوا‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد لاطینی امریکہ کے اس غریب ترین ملک کی اقتصادی حالت میں بہتری لانا ہے۔تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ ماحولیات پر پڑنے والے منفی اثرات اس سے حاصل ہونے والے اقتصادی فوائد سے کہیں زیادہ ہوں گے۔نہر کی کھدائی کے آغاز کی تقریب بہت حد تک علامتی تھی کیونکہ اس تقریب میں اس سڑک کی تعمیر کا افتتاح شروع کیا گیا جس کی مدد سے مشینری بندرگاہ تک پہنچائی جائے گی۔اس موقع پر ملک کے نائب صدر عمر ہیلسلیونز کا کہنا تھا کہ یہ نہر نکاراگوا کی تاریخ کے ساتھ ساتھ معاشی حالت بھی بدل ڈالے گی۔تاہم اس نہر کے خلاف نکاراگوا میں مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ نہر کی تعمیر کے بعد دنیا میں سمندر کے راستے ہونے والی تجارت کا پانچ فیصد سامان اس نہر سے گزرے گا جس سے ملک کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔نہر تعمیر کرنے والی چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پانچ برس میں یہ منصوبہ مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ نہر 2020 میں آپریشنل ہو جائے گی۔کمپنی کے مطابق اس منصوبے پر 50 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس میں دو بندرگاہوں، ایک ہوائی اڈے، ایک تفریح گاہ اور ایک اقتصادی زون کی تعمیر بھی شامل ہے۔تاہمنکاراگوا میں اس نہر کے خلاف مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس کے مخالفین نے اس منصوبے کے نکاراگوا جھیل اور اس علاقے میں رہائش پذیر غریب افراد کے حوالے سے بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔یہ نہر اس جھیل سے گزرے گی جو علاقے میں میٹھے پانی کی فراہمی کا مرکزی ذریعہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…