اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ، اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ایرانی عازم حج کی جان بچا لی گئی

datetime 20  جون‬‮  2023 |

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں کارڈیک ہیلتھ سنٹر حج کے لیے آنے والے ایک ایرانی شہری کی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ 60 کی دہائی کی عمر میں ایرانی شہری کی دل کی شریانوں میں تنگی تھی اور رکاوٹ کی وجہ سے اسے دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ میڈیکل سٹی کو اس مریض کا کیس موصول ہوا جو سینے کے شدید درد میں مبتلا تھا۔ایرانی عازم حج کے ضروری معائنے، تجزیے، سی ٹی سکین، ایکو رے اور تشخیصی کارڈیک کیتھیٹر فوری طور پر کیے گئے۔ نتائج کی روشنی میں معلوم ہوا کہ ایرانی شہری کی کورونری شریانوں میں تنگی اور رکاوٹ موجود ہے۔ یہ رکاوٹ کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کے ذریعے ختم کرنا ممکن نہیں تھا۔ اس کے لیے فوری طور پر آپریشن کی ضرورت تھی۔اس کے بعد کارڈیک سرجنز، اینستھیزیا ٹیم اور نرسنگ ٹیم پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے ایرانی شہری کی اوپن ہارٹ سرجری کی اور کورونری آرٹری بائی پاس سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ آپریشن کامیاب رہا۔ ایرانی حاجی کو ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ حالت مستحکم ہونے پر انہیں ہسپتال سے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…