بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یونانی عوام تارکینِ وطن مخالف پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز (این این آئی )یونانی عوام تارکینِ وطن مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے سانحے کے بعد احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کہا کہ یونانی حکام نے تارکین اور پناہ گزینوں کو بچانے کے اقدامات نہیں کیے۔

یونان کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کشتی سانحہ یورپی یونین کی جانیں بچانے کی ترجیحی پالیسی کے فروغ کی ناکامی ہے۔رپورٹس کے مطابق تارکینِ وطن کو لانے کا انتظام کرنے والے 9 افراد کو یونان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس سانحے سے متعلق اقوامِ متحدہ کا کہناتھا کہ اس میں اب تک 104 افراد کو بچایا جا سکا ہے جبکہ 78 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔اقوام متحدہ کی ایجنسیز کے مطابق تارکینِ وطن کی ڈوبنے والی کشتی میں 400 سے 750 افراد سوار تھے۔واضح رہے کہ لیبیا کے ساحلی شہر طبرق سے اٹلی جانے والی کشتی میں اطلاعات کے مطابق 750 سے زائد افراد سوار تھے جن میں 100سے زائد بچے اور متعدد خواتین بھی شامل تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…