اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین علمائے کونسل مولانا طاہر اشرفی کو شراب رکھنے کے جرم میں حراست میں لئے جانے اور پھر ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر کی سفارش پر چھوڑے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ کوہسار اسلام آباد کی پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران چیئرمین علمائے کونسل مولانا طاہر اشرفی کی گاڑی سے متعدد غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ تاہم بعد میں بااثر لوگوں کے ٹیلی فون آنا شروع ہو گئے اور ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی اینکر کی سفارش پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ طاہر اشرفی خود بھی ایک نجی ٹی وی چینل سے پروگرام کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک ٹی وی کے پروگرام میں طاہر اشرفی شراب پی کر پروگرام کرتے نظر آئے تھے