پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے ہشت نگری میں افغان باشندے نے پولیس رائیڈرز پر فائرنگ کی ہے۔ رائیڈرز اسکواڈ محفوظ رہا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔تھانہ ہشتنگری کی حدود میں جناح پارک کے قریب علی الصبح افغان باشندے نے ہشتنگری پولیس رائیڈرز پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی، فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا،گرفتار کئے گئے شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے