اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بی اے پی کے بانی رہنما سینیٹرسید احمد ہاشمی کے صاحبزادے پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بی اے پی کے بانی رہنما سینٹر سید احمد ہاشمی کے صاحبزادے سیدحسین ہاشمی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیزخان جمالی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی(باپ)کے بانی سنیٹر سید سعید ہاشمی کے فرزند سید حسنین نے اپنے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں شمولیت کا اعلان کردیا گیا۔

اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر لالا روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندخان جوگیزئی اور دیگر صوبائی عہدیدار بھی موجود تھے۔بلوچستان کی اہم سیاسی جماعت(باپ)پارٹی کے اہم رہنما وپارٹی کے سرکردہ سرگرم رکن نیموجودہ سیاسی حالات کومدنظر رکھتے ہوئے اپنی سیاسی وابستگی کو(باپ) پارٹی سیالگ کرلیا اور اپنے مستقبل کے سیاسی راستے پیپلز پارٹی سے وابسطہ کرلیے۔

باپ پارٹی بلوچستان کے حسنین ہاشمی سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اوران کو بلوچستان کی سیاست میں بہت اہم مقام حاصل ہے ،سیاسی حلقے انہیں بلوچستان کی سیاسی برادری میں بڑی قد آور شخصیت سمجھتے ہیں۔حسین ہاشمی نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرجنگیز جمالی اورجنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کرکیا۔

شمولیت کے وقت جنگیزجمالی صوبائی صدر پی پی پی نے کہا کہ حسین ہاشمی کے والد سید احمد ہاشمی ایک سینئر سیاستدان اوران کے ساتھ پرانا تعلق ہے،حسین احمدہاشمی کوپیپلز پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے لئے آج بہت اہم دن ہے کہ ایک بڑے گھرانے سے تعلق رکھنے والی نوجوان قیادت نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی،پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سے بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط ہوئی ہے۔

اس موقع پر حسین ہاشمی نے کہاکہ آصف علی زرداری وہ واحد لیڈرہیں جو ملکی و غیر ملکی سیاست پرگہری نظر رکھتے ہیں جن کا وژن صرف و صرف پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی ہے ،میں نے اپنے قائد آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرادری سمیت صوبائی وقومی قیادت کے ساتھ عوام کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے اوراس خدمت کے سفر کو بخوبی نبھائیں گے اوربلوچستان کی عوام کی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔ حسین ہاشمی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پورے ملک کی تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ و خوشحالی کی ضامن ہے۔ حسین ہاشمی نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…