جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں فنڈز رکنے سے ایئر لائنز کی مشکلات بڑھ گئیں، ایاٹا

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایئر لائنز کے فنڈز روکنے کے معاملے پر انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا)نے فنڈز رکنے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔پاکستان میں ایئر لائنز کے 188ملین ڈالرز کے فنڈز رکے ہوئے ہیں۔ایاٹا کے مطابق نائجیریا میں ایئر لائنز کے 812ملین ڈالر، بنگلادیش میں214ملین ڈالر، الجیریا میں196ملین ڈالر، لبنان میں 141ملین ڈالر پھنسے ہوئے ہیں۔

ایاٹا کے مطابق فنڈز رکنے کی وجہ سے ایئر لائنز کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ایاٹا نے کہاکہ طویل وقت کیلئے فنڈز رکے رہنا ایئر لائنز کے بزنس کیلئے خطرہ ہے۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ایئر لائنز انڈسٹری کے دنیا بھر میں بلاک شدہ فنڈز اپریل 2023میں47 فیصد اضافے سے2.27بلین ڈالر ہوگئے ہیں۔ ایاٹا کے مطابق اپریل 2022میں بلاک شدہ فنڈز 1.55بلین ڈالر تھے، پاکستان سمیت جن ممالک میں فنڈز پھنسے ہیں وہاں ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن جاری رکھنا مشکل ہوگا۔ ایاٹا نے کہا کہ تمام حکومتوں کو اس صورتحال کے حل کیلئے صنعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،بروقت فنڈز ملنے سے ایئر لائنز اپنی سروسز جاری رکھ سکیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…