لندن(این این آئی )مہم جوں کے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ وہ بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت یہ دیکھتے ہیں کہ پیراشوٹ پر سکون اور براہ راست زمین کی طرف گرتا ہے اور مبہم واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں لیکن حال ہی میں برطانیہ میں ایک پیراشوٹسٹ کو اس وقت خوف ناک لمحات کا سامنا کرنا پڑا
جب اس کے پیراشوٹ کا راستہ تبدیل ہوگیا اور وہ خود دختوں کی شاخوں میں پھنس گیا۔برطانوی اخبار کے مطابق جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں چھلانگ لگانے والے شخص نے خود کو ایک درخت کی شاخوں کے درمیان پھنسا لیا۔ وہ خود وہاں سے نہیں نکل سکا بلکہ ریسکیو اہلکاروں نے اسے درخت کی سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے وہاں سے نکالا۔ذرائع نے بتایا یہ امکان ہے کہ اس شخص نے جس کی عمر چالیس سال ہے کے دن ٹھیک موسم کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے تقریبا 45 میٹر لمبی عمارت سے چھلانگ لگا دی جو ابھی زیر تعمیر ہے۔تاہم مہم جو نے خود کو ایک مشکل حالت میں پایا جب وہ 9 میٹر کی بلندی پر درختوں کی شاخوں کے درمیان پھنس گیا اور اس وقت تک پریشانی میں رہا جب تک کہ علاقے کے مکینوں نے اسے وہاں سے فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مل کر نکالا۔