اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،پارٹی رہنماﺅں کا عمران خان کو شوکازنوٹس دینے کا فیصلہ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو¿ں نے پارٹی سربراہ عمران خان کو شو کاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اکبر ایس بابر نے پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اجرتی سیاست دانوں کے ٹولے کے ہتھے چڑھ چکی ہے جن میں کچھ کرپٹ عناصر اور پارٹی کے پرانے اراکین شامل ہیں جنہوں نے پارٹی پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ پارٹی عمران خان کی پشت پناہی میں اپنی منزل سے دور ہوتی جاری ہے جس کے باعث پارٹی رہنماو¿ں نے چیر مین تحریک انصاف عمران خان کو شو کاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ ایک چارج شیٹ بھی دی جائے گی جس میں عمران خان پر لگائے گئے تمام الزامات ہیں۔