بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا، شرح نمو انتہائی کم رہی

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا اور اس کی شرح نمو انتہائی کم رہی جو 5 فیصد کے ہدف کی بجائے صرف 0.29 فیصد رہی۔تفصیلات کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں، روس یوکرین جنگ، سیاسی عدم استحکام اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی تباہی میں ان عوامل کا سب سے بڑا ہاتھ رہا۔

پاکستان کی صنعتی ترقی کو ریورس گیئر لگ گیا، خدمات کا شعبہ جس کا مجموعی جی ڈی پی میں آدھے سے زیادہ حصہ ہوتا ہے، 5.1 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف 0.86 فیصد ترقی کر سکا۔اسی کے ساتھ بڑی صنعتوں سمیت ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈکی گروتھ بھی منفی رہی۔کاروباری برادری کے مطابق سیاسی استحکام اور شرح سود میں کمی سے معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدر ی کے باعث رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 341 ارب 50 کروڑ ڈالر رہے گا جو گزشتہ مالی سال375 ارب ڈالر تھا۔رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن جو گزشتہ مالی سال1766 ڈالر تھی وہ 198ڈالر کمی سے 1568ڈالر پر آگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…