اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

غریب ملازم پر تیل چوری کا الزام، مار مار کر جسم کی کھال ہی ادھیڑ ڈالی

datetime 2  جون‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں غریب ملازم پر تیل چوری کے الزام میں تاجر اس پر کمرے میں بند کرکے تشدد کیا اور مار مار کر جسم کی کھال ہی ادھیڑ ڈالی۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں پیش آیا جہاں شفقت علی نامی غریب ملازم پر تیل چوری کا الزام لگاتے ہوئے

تاجر نے اپنے بیٹے اور گن مین کے ہمراہ شفت کو کمرے میں بند کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اتنا تشدد کیا کہ اس کے جسم کی کھال ہی ادھڑ گئی۔ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی نے ملازم پر تاجر کے وحشیانہ تشدد کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے متاثرہ ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔مدعی شفقت نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ غلہ منڈی لانڈھی میں سلیم میمن کی دکان پر ملازم ہے۔ دکان مالک میرے پاس آیا اور مجھ پر تیل چوری کا الزام لگایا جس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں اور گن مین کے ذریعے مجھے اوپر کمرے میں لے گئے اور وہاں بند کرکے 5 سے 6 گھنٹے تک شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث گرفتار ملزم دکان مالک کا بیٹا ہے اس کے خلاف مقدمہ اقدام قتل، حبس بے جا اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…