اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان و رہنماؤں کو بے گناہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے دعویٰ کیا کہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد میں رہائش گاہ پر پولیس کا تیسری مرتبہ چھاپہ مارا ،مشتاق احمد غنی کے گھر پر رات گئے پولیس کے تیسری بار چھاپے کی مذمت کرتے ہیں،ان کے ذاتی ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔ عمرایوب خان نے کہاکہ پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان و رہنماؤں کو بے گناہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت انتقامی کارروائیوں کی آخری حد پر ہے جس میں سپیکر کے آئینی عہدے کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا، یہ فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔