پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا انوکھا کارنامہ، کلرکس بھی جیلر بن گئے

datetime 1  جون‬‮  2023 |

سکھر(این این آئی)سکھر میں محکمہ جیل خانہ جات کا کارنامہ، کلرک جیل سپرنٹنڈنٹ، ایس پی جیلز اور جیلر بن گئے۔سندھ جیل خانہ جات کے 25 افسران نے مشترکہ طور پر چیف سیکریٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی جیلز کو خط لکھ دیا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی، 46 کلرکس کے کیڈر تبدیل کرکے انہیں جیل سپرنٹنڈنٹ، ایس پی جیلز، اسسٹنٹ اور جیلر بنایا گیا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکھر سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور جیکب آباد جیل پولیس کے ایس پی بنیادی طور پر کلرک بھرتی ہوئے، اسی طرح دادو، شکارپور، بدین ڈسٹرکٹ جیلز کے سپرنٹنڈنٹ بھی کلرک تھے، ان افسران کے غیرقانونی طور پر کیڈر تبدیل کرکے پروموشن کئیگئے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ پروموشن کیئے جائیں لیکن کیڈر تبدیل کرنے سے ہماری حق تلفی اور سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہوئی ہے۔افسران کا خط میں کہنا ہے کہ 12 سال سے ہمارے پروموشن نہیں ہوئے، مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تمام کیڈر تبدیلی والے پروموشن ختم کئے جائیں اور ہمیں قانون کے مطابق پروموشنز دیئے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…