پنڈاپسٹ (این این آئی)ہنگری میں ٹرین کی ٹکر کے باوجود خاتون بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ریل گاڑی پڑی کے قریب چلنے والی ایک خاتون کو ٹکر مار دیتی ہے جس کے نتیجے میں وہ گر جاتی ہے تاہم وہ اس واقعے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہتی ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی یا خاتون غلط طریقے سے مخالف سمت سے گزرنے کی کوشش میں مخالف سمت سے آنیوالی ٹرین سے ٹکرا جاتی ہے ،ٹکر اس کی کمر پر اٹھائے تھیلے کو لگتی ہے جس سے وہ زمین پر گر جاتی ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ لڑکی کمر پر اٹھائے بیگ کی وجہ سے محفوظ رہی ۔